ہندی فلموں میں کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں،اداکارہ فریدہ پنٹو

بدھ 23 نومبر 2016 13:45

ہندی فلموں میں کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں،اداکارہ فریدہ پنٹو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) بالی وڈ کی فلم’’سلم ڈاگ ملین ائر ‘‘سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی فریدہ پنٹو نے کہا ہے کہ ان کو ہندی فلموں میں کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ اور ماڈل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انھیں سلم ڈاگ کے بعد کسی بھی بھارتی فلم میں کام کی آفر نہیں ہوئی جبکہ وہ بارہا کہہ چکی ہیں کہ ان کو ہندی فلموں میں کام کرنے سے کوئی عار نہیں کیونکہ وہ ہندی باخوبی بول سکتی ہیں ،انھوں نے کہا کہ انھوں نے حال ہی میں علاقائی زبان کی ایک فلم میں کام کیا اور ان کو علاقائی زبان آتی بھی نہیں تھی۔انھوں نے کہا ان کے لئے یہ اہم نہیں کہ ان کے ساتھ کام کون کر رہا ہے ان کے لئے اہم فلم کی کہانی ہے۔