محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نئے موٹر سائیکلز و رکشوں کی رجسٹریشن ایک ماہ اور کار وں و دیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن 2ماہ کے اندر نہ کروانے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 23 نومبر 2016 13:34

فیصل آباد۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نئے موٹر سائیکلز و رکشوں کی رجسٹریشن ایک ماہ اور کار وں و دیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن 2ماہ کے اندر اندرنہ کروانے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ جو افراد نئی گاڑیاں خریدنے کے بعد مذکورہ مدت کے اندر اپنی گاڑیوں و موٹرسائیکلز وغیرہ کی رجسٹریشن نہیں کروائیں گے انہیں تاخیر پر رجسٹریشن کی صورت میں جرمانہ بھی ادا کرناہوگا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ نیاموٹر سائیکل اور رکشہ خریدنے کے بعد ایک ماہ کے اندر رجسٹریشن نہ کروانے پر 500 روپے جرمانہ اور کار و دیگر گاڑیوں کی 2ماہ میں رجسٹریشن نہ کروانے پر 2ہزار روپے جرمانہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ 3ماہ کا عرصہ گزرنے پر جرمانے کی رقم میں مزید اضافہ بھی کر دیاجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ مختلف مقامات پر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اکثر لوگ نئی گاڑیاں خرید کرکئی کئی ماہ تک ان کی رجسٹریشن نہ کرواتے ہیں اور بعض اوقات نئی رجسٹریشن سیریل کا بھی جواز بنایاجاتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ اس اقدام سے جہاں گاڑیوں کی شناخت میں مشکل پیش آتی ہے وہیں محکمہ کے ریونیو میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مذکورہ اقدام عمل میں لایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :