ادا کار و ہدایتکار رؤف خالد کی پانچویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 23 نومبر 2016 13:33

ادا کار و ہدایتکار رؤف خالد کی پانچویں برسی کل منائی جائے گی
فیصل آباد۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) پرائیڈ آف پرفارمنس کے حامل ممتاز مصنف ، ادا کار و ہدایتکار رؤف خالد کی پانچویں برسی کل24 نومبر بروز جمعرات کو انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں مرحوم کے اہلخانہ ، عزیز و اقارب ، دوست احباب ، پرستار قرآن خوانی کی تقریبات کااہتمام کریں گے جس میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :