چینی یوآ ن کی قدر میں معمولی کمی

بدھ 23 نومبر 2016 13:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) چینی کرنسی مارکیٹ میں 12دنوں کے دوران ایک بار پھر چینی یوآن کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، زرمبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں 125بیسک پوائنٹس کی کمی ہوئی اور چینی یوآن 6.8904کی شرح پر بند ہوئے ۔