فجی ائر ویز 5 نئے بوئنگ طیارے خریدے گی

بدھ 23 نومبر 2016 12:40

فجی ائر ویز 5 نئے بوئنگ طیارے خریدے گی
سوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)فجی ائر ویز اپنی استعدادکار بہتر بنانے کے لئے 5 نئے بوئنگ طیارے خریدے گی۔

(جاری ہے)

مقامی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سرکاری فضائی ائر لائن فجی ائر ویز 5 بوئنگ 373 طیارے 470 ملین ڈالر کے عوض خریدے گی ،سودے کے تحت ائر لائن کو ان میں سے دو طیارے آئندہ سال اور تین طیارے 2018 میں حاصل ہوں گے۔فجی ائر کے پاس اس وقت ائر بس اور بوئنگ کے 15 طیارے ہیں۔