آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا،محکمہ موسمیات

مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بدھ 23 نومبر 2016 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم کالام میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :