سندھ اسمبلی :کے الیکٹرک بجلی کے نرخوں یا ٹیکسوں میں کوئی اضافہ نہیں کرے گی۔قرار داد منظور

منگل 22 نومبر 2016 23:34

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی نے منگل کو ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ، جس میں حکومت سندھ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے نیپرا کو اس بات کا پابند بنائے کہ وہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں یا ٹیکسوں میں کوئی اضافہ نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

یہ قرار داد منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :