گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں ورکشاپ کا انعقاد

منگل 22 نومبر 2016 23:33

فیصل آباد۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی شعبہ کوالٹی انہسمنٹ سیل /لائبریری کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ "Tool and techniques to curb plagiarism" -انعقاد کیا گیا ورکشاپ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی اور کہا کہ ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ ہے کہ طالب علم ریسرچ تو کرتے ہیں لیکن اپنی سوچ اور آئیڈئیز استعمال نہیں کرتے بلکہ کسی دوسرے کا کام اٹھا کر کاپی پیسٹ کر دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سائنس دان ،ریسرچر ز اور استاد آپ ہی ہیں اگر آج آپ ایک سپر وائزر کی حیثیت سے اپنے طالب علم کی غلطی کی نشاندہی نہیں کریں گے تو مستقبل میں یہ ہی غلطی بار بار دوہرائی جاتی رہے گی، اس لیے لٹریچر کا منصفانہ استعمال کریں جہاں اس کی جتنی ضرورت ہو اور اس کے حقیقی مالک کو کریڈٹ دے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آصف منیر چیف لائبریرین یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور نے Plagiarismکیا ہے، اس کی وجوہات اقسام ،لیول اور Plagisrismکو کس طرح ٹولز اور ٹیکنک "Tool and techniques to curb plagiarism"سے ختم کیا جا سکتا ہے کے متعلق تفصیلی معلومات سے آگاہ کیا۔ایڈوائزر کیو ای سی نثار احمد جمیل نے کہا کہ ہمیں اپنی تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے نئی سوچ اور نئے آئیڈئیز کے ساتھ ساتھ Plagisrismکا خاتمہ بھی ضروری ہے اور کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کے لئے ہمیں مل کر کا م کرنا ہوگا یہ وقت کی اہم ضرورت ہے آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔