گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے مابین معاہدہ

منگل 22 نومبر 2016 23:33

فیصل آباد ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ریکٹر ڈاکٹرتنویر حسین نے سمجھوتے کی یاداشت پر دستخط کئے ۔اس معاہدہ کی روسے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی مشترکہ ڈگری پروگرام، ریسرچ ، جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے باہمی تعاون کرے گی۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی،پروفیسر شبانہ فخر ، پروفیسر راشدہ ظفر،ڈاکٹر افتخار حسین،پروفیسر نثار احمد جمیل ودیگر بھی موجود تھے۔