سکردو ،ایف پی ایس سی کی 80پوسٹوں کیلئے چار ہزار امیدواروں کی درخواستیں جمع

منگل 22 نومبر 2016 23:25

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء)ایف پی ایس سی کی 80پوسٹوں کیلئے چار ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرا لیں۔ بلتستان ریجن میں ایف پی ایس سی سینٹر ناگزیر بن گیا،تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں گریڈسولہ سے اوپر کی ایف پی ایس سی کی جانب سے مشتہر ہونے والی 80پوسٹوں کیلئے سکردو سے 4ہزار سے زائد امیدواروں نے نیشنل بنک سے چالان جمع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر امیدواروں نے سلام کو بتایا کہ ایف پی ایس سی کے ٹیسٹ انٹرویو اکثر اسلام آباد میں رکھے جاتے ہیں اور عندیہ بتایا جاتا ہے کہ امیدواروں کی تعداد کم تھی لیکن ہزاروں پوسٹوں کیلئے چار ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں لہذا ایف پی ایس سی کا سینٹر ناگریز ہو گیا ہے ۔امیدواروں نے بتایا کہ سردیوں میں فلائٹ کی منسوخی اور راستوں کی بندش کے واقعات کے باعث اکثر اوقات میں امیدوار ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد اور گلگت نہیں پہنچ سکتے ہیں لہذا سکردو میں سینٹر کا قیام کیا جائے۔