پاکستان کی جانب سے پاک فوج پر ایل او سی پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنےکا الزام مسترد کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 نومبر 2016 20:31

پاکستان کی جانب سے پاک فوج پر ایل او سی پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنےکا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر 2016ء) پاکستان کی جانب سے پاک فوج پر ایل او سی پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنے کا الزام مسترد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں بھارت کی جانب سے پاک فوج پر ایل او سی پر بھارتی فوجی کی لاش مسخ کرنے کا الزام مسترد کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رپورٹ ایک گھڑی ہوئی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ پاک آرمی کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ پاکستان آرمی کسی صورت غیر اخلاقی یا غیر پیشہ وارانہ سرگرمی کی حمایت نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :