ضلع خانیوال میں 10کروڑ روپے لاگت کی مختلف نوعیت کی 44سکیموں کی منظوری

منگل 22 نومبر 2016 22:57

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)ڈی سی او زیدبن مقصود نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع خانیوال میں 10کروڑ روپے لاگت کی مختلف نوعیت کی 44سکیموں کی منظوری دے دی انہوں نے یہ منظوری ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں دی جو ان کی صدارت میں ہواجس میں ای ڈی او فنانس افتخا رعلی، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ناصر جلال،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم،ڈی او پلاننگ فیصل شہزاد سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی منظور ہونے والی سکیموں میں پختہ سڑکیں ،عمارات کی تعمیر ،سولنگ ،ڈرینج،ٹف ٹائل کی تنصیب ،سیوریج،سلج کیریئر اور نالیوں کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیںڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منظوری پانے والی ترقیاتی سکیموں کی تعمیر سے ضلع بھر کے 130شہری و دیہی علاقہ جات کے لوگ ان بنیادی سہولتوں سے مستفید ہونگے ڈی سی او نے تعمیراتی محکموں کے افسران ،ٹی ایم اوز اور متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں پر تعمیراتی کا م بروقت مکمل کریں اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا خاص خیال رکھنے کے لئے نگرانی کے عمل کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بعد ازاں ڈی سی او کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ممبران صوبائی اسمبلی سید حسین جہانیاں گردیزی،مہر اکبر حیات ہراج،چوہدری فضل الرحمن ،سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان خان ڈاہاو دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعدد تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے ،تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور بروقت تعمیرات کی تکمیل بارے موئثر لائحہ عمل تیار کیا گیا۔