وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے خانیوال آئیں گے ،تیاریاں شروع

منگل 22 نومبر 2016 22:57

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے خانیوال آئیں گے ہیلی پیڈ سمیت دیگر تیاریاں شروع کردی گئیں تصفیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خانیوال میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کے لئے اگلے چند روز میں آرہے ہیں ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے گراونڈ میں ہیلی پیڈ بنادیا گیا ہے اور تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہوگی جہاں صفائی اور مرمت کا کام ہورہا ہے اس طرح وزیراعلیٰ کے روٹس جن میں جسونت نگر روڈ شامل ہے گزشتہ روز ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جبکہ سکیورٹی کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :