غریب عوام کو مفت علاج کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی او

منگل 22 نومبر 2016 22:55

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے ٹیچنگ ہسپتال کے معاملات کے حل اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر وارڈ ز ، لانز اور دیگر شعبوں کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کریں گے ․ انہوںنے یہ احکامات ہسپتال کے تفصیلی معائنہ کے بعد جاری کیی․ ڈی سی او ندیم الرحمن نے ہسپتال میں قائم سائیکل سٹینڈ کو باہر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا بھی حکم دیا ۔

انہوںنے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بروقت حاضری ، ضروری ادویات کی فراہمی ، مشینری او ر آلات کو فنکشنل رکھنے ، عمارت کی تعمیر و مرمت ، صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ ہسپتال کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ہسپتال کا کوئی بھی کمرہ بند نہیں ہونا چاہیئے۔ڈی سی او ندیم الرحمن نے ٹراما سنٹر ، ایمرجنسی وارڈ ، ٹی بی وارڈ ، آئی وارڈ ،فیملی وارڈ ، دل وارڈ سمیت دیگر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ضروری احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر اے ڈی سی عبدالشکور ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز سرفراز مگسی ، ڈاکٹر منور عباس ، عبدالغفور غفاری ، فاروق احمد ، ممتاز کلاسرا ، ڈی او سی غلام یاسین ، ڈی ایف او محمد خالد لغاری ، اے ڈی ایل جی ملک محمد رمضان ، ایم ایس ڈاکٹر موسی کلیم ، اے پی ایم او ڈاکٹر حامد حیات ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر کامران اصغر اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :