ایس ای سی پی کی مالی گوشواروں کی تیاری سے متعلق وضاحت جاری

منگل 22 نومبر 2016 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) مالیاتی گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے ابہام دور کرنے کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے مراسلہ نمبر36 کے ذریعے مالی گوشواروں کی تیاری سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے۔ یہ وضاحت نئے کمپنیز آرڈیننس 2016 کے نفاذ کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔ نیا کمپنیز آڈیننس 11نومبر2016 کو لاگو ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس میں مالی گوشواروں کی تیا ری کے حوالے سے کمپنیوں سے نئی مقتضیات متعارف کروائی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی نے ا س بات کا احساس کرتے ہوئے کہ کمپنیوں کوفوری طور پر ان مقتضیات کی تعمیل کرنے میں دقت پیش آسکتی ہیلہٰذا انہیں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسی کمپنیاں جن کا مالی سال31 دسمبر2016 سے پہلے ختم ہوتاہے وہ اپنے مالی گوشوارے منسوخ شدہ آرڈیننس مجریہ 1984 کے مطابق تیار کریں گی۔ایسی کمپنیاں جن کا مالی سال13 دسمبر کو یا اس کے بعد ختم ہوتا ہے وہ نئے قانون کے مطابق اپنے گوشوارے تیا ر کریں گی۔ مراسلہ نمبر36 ایس ای سی پی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :