بلوچستان کےعوام نے دہشتگردوں کانیٹ ورک پکڑنے میں مدد دی۔آرمی چیف
جنرل راحیل شریف کاکوئٹہ کاالوداعی دورہ،سدرن کمانڈ،فرنٹیئرکورکے افسروں وجوانوں سے ملاقات،بلوچستان میں اب دہشتگرد اورانکے ہمدردچھپتے پھررہے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومت کیساتھ سیکیورٹی استحکام کیلیے کام جاری رکھیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاخطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 22 نومبر 2016 19:47
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کےعوام نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوپکڑنے میں مدد دی،بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کردیا،بلوچستان میں اب دہشت گرد اور ان کے ہمدرد چھپتے پھر رہے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج سدرن کمانڈکوئٹہ کا الوداعی دورہ کیا۔
آرمی چیف نے سدرن کمانڈ، فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسروں وجوانوں سے ملاقات کی،اوردہشتگردی کے خلاف قربانیوں پوخراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔اس موقعہ پرجنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں اب فراریوں کی بڑی تعداد ہتھیار ڈال رہی ہے۔(جاری ہے)
بلوچستان کےعوام نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوپکڑنے میں مدد دی۔
بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت کیساتھ سیکیورٹی استحکام کیلیے کام جاری رکھیں گے۔آرمی چیف نے دشوار گزارعلاقوں میں 1 ہزارکلو میٹر طویل سڑکیں بنانے پر سدرن کمانڈ کی تعریف بھی کی۔سدرن کمانڈ نے مقررہ مدت میں سی پیک کو آپریشنل کرنے میں مدد دی۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک امید اور خوشحالی کا نیا دور لائیں گے۔گوادر پورٹ اور سی پیک کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔بلوچستان میں سیکیورٹی اورسول حکومت کی مدد بطور آرمی چیف میری ترجیح رہی۔ان ترجیحات کی بناپرہرماہ بلوچستان کادورہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.