پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.71 بلین روپے کے سودے

منگل 22 نومبر 2016 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 3.71 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3004 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.71 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 9819 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.70 بلین روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.02 بلین روپے، سونے کے ہوئے جن کی مالیت 765.77 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 206.07 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 4.99 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 1.53 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :