انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی،اوپن مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم

منگل 22 نومبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں3پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.82روپے اورقیمت فروخت104.87روپے سے کم ہوکر104.84روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید106.70روپے اورقیمت فروخت106.90روپے پربرقراررہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید113.70روپے سے بڑھ کر113.80روپے اورقیمت فروخت114.70روپے سے بڑھ کر114.80روپے پرجاپہنچی اسی طرح1.20روپے کے نمایاںاضافے سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.30روپے سے بڑھ کر133.50روپے اورقیمت فروخت133.30روپے سے بڑھ کر134.50روپے ہوگئی

متعلقہ عنوان :