کراچی،نویں آئیڈیاز نمائش2016ء

جرمن کمپنی ر ھورڈز اینڈ شوارز نے جاسوسی اور سائبر کرائم حملوں سے بچائو کے لیے موثر اور جدید ترین سائبر سیکیورٹی آلات متعارف کرا دئیے

منگل 22 نومبر 2016 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) نویں آئیڈیاز نمائش2016ء میں جرمن کمپنی ر ھورڈز اینڈ شوارز نے جاسوسی اور سائبر کرائم حملوں سے بچائو کے لیے ایک موثر اور جدید ترین سائبر سیکیورٹی آلات متعارف کرا دئیے ،جرمن کمپنی کا مائیکرو ڈرون کے خطرات سے نمٹنے اور جسم یا لباس کے اندر چھپائی گئی اشیاء کو باآسانی شناخت کرنے کے جدید آلات ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، بیرون ممالک کی کمپنیوں اور سرکاری اداروں میںر ھورڈ اینڈ شوارز کے موبائل آلات روز بروز مقبول ہوتے جا رہے ہیں ،اب تک70سے زائد ممالک میں کمپنی نے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیدی ہے جبکہ ایشیاء اور امریکہ پر مضبوط علاقائی مراکز کے طور پر سامنے آ رہا ہے ۔

جرمن کمپنی ر ھورڈز اینڈ شوارز کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ ہمارے سائبر سیکیورٹی آلات نجی سیکٹر ،حکومتی ایجنسیز ،ملٹری سمیت دیگر ادارے بہترین نیٹ ورک کے تحت استعمال میں لا سکتے ہیں، سیکیورٹی کے آلات کارکردگی بڑھانے کیلئے زیادہ مقبول ہوتے جا رہے ہیں اور ر ھورڈ اینڈ شوارز موبائل ، ریڈیو، سیٹلائٹ ، نجی صنعت ، حکومتی اداروں، اہم بنیادی ڈھانچے اور فوج کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ محفوظ اور مضبوط نیٹ ورک کی مصنوعات کا قابل ِ اعتماد نام کے طور پر سامنے آ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ر ھورڈز اینڈ شوارز کے ذمہ دار کاکہنا تھا کہ ہورڈ اینڈ شوارز کے موبائل آلات حساس مواد کے حصول میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں اس کے علاوہ ہائی سیکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر یہ موبائل آلات بہت مفید بھی ہیں۔ ھورڈز اینڈ شوارز اس نمائش میں تعمیرات کے دوران جدید ٹیکنالوجی ڈی ٹی آر متعارف کروارہا ہے جو کہ تعمیرات کے دوران صارف کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔

ریڈیو آر اینڈ ایس ڈی ٹی آر خاص کر گاڑیوں کے استعمال کے لیے بنایا گیا جو انٹیناکے کم از کم فاصلہ کے ذریعہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آر اینڈ ایس ARDRONسوفٹ وئیر متعارف کرایا ہے جو کہ سیکیورٹی چیلنجز مائیکرو ڈرون جیسے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔کمپنی کا آر اینڈ ایس کیو پی ایس ذاتی سیکورٹی اسکینر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے جس میں QPSآ ر اینڈ ایس ملی میٹر لہروں کے باعث جسم یا لباس کے اندر چھپائے گئی اشیاء کو باآسانی شناخت کرسکتا ہے اس اسکینر کو ائیر پورٹ ، پبلک مقامات اور تقریبات کے مواقع پر با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہی

متعلقہ عنوان :