جنرل راشد محمود کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا الوداعی دورہ،یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا

منگل 22 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا الوداعی دورہ کیا اور یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامی آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق منگل کے روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے این ڈی یو کا الوداعی دورہ کیا، صدر این ڈی یو لیفٹننٹ جنرل نذیر بٹ چیئرمین جوائنٹ چیف کا استقبال کیا، جنرل راشد محمود نے این ڈی یو کے عملے اور طلباء سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا(وقار)

متعلقہ عنوان :