چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا الوداعی دورہ ،ْیونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹاف سے ملاقات

منگل 22 نومبر 2016 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا الوداعی دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود الوادعی دورے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد پہنچے تو پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے ان کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر جنرل راشد محمود نے یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹاف سے بھی ملاقات کی ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا ۔