کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا

منگل 22 نومبر 2016 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر سہ روزہ قومی پولیو مہم کی افتتاح کیا ، پولیو مہم 23نومبر سی26نومبر تک جاری رہے گیاس موقع پر کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے پولیوٹیموں کے ویکسینیٹرز کو ہدایت کی کہ پولیو کی ویکسین کا صحیح استعمال کریں اور اس کو ضائع ہونے سے بچائیں اور ہجرت کرنے والے خاندانوں کے بچوں کو ویسین پلانے پر خاص توجہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ او سکھر ابو بکر شیخ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ پوری قوم کے لئے چیلنج ہے اور اس فرض میں سب کو حصہ لینا ہو گا تب ہی اس وائرس سے قوم کے مستقبل کو بچایا جا سکتا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ مہم میں خامیاں دو ر کرتے ہوئے مائیکرو پلان اور ٹیلی شیٹس میں لاپراواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :