ایس ای سی پی نے مالیاتی گوشوارے جمع کرانے کے حوالہ سے ابہام دور کرنے کیلئے وضاحت جاری کر دی

منگل 22 نومبر 2016 20:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی ) نے مالیاتی گوشوارے جمع کرانے کے حوالہ سے ابہام دور کرنے کیلئے مراسلہ نمبر 36 کے ذریعے مالی گوشواروں کی تیاری سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔ یہ وضاحت نئے کمپنیز آرڈیننس 2016ء کے نفاذ کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔ نیا کمپنیز آڈیننس 11 نومبر 2016ء کو لاگو ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس میں مالی گوشواروں کی تیاری کے حوالہ سے کمپنیوں سے نئی مقتضیات متعارف کرائی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی نے اس بات کا احساس کرتے ہوئے کہ کمپنیوں کو فوری طور پر ان مقتضیات کی تعمیل کرنے میں دقت پیش آ سکتی ہے لہٰذا انہیں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسی کمپنیاں جن کا مالی سال31 دسمبر 2016ء سے پہلے ختم ہوتا ہے، وہ اپنے مالی گوشوارے منسوخ شدہ آرڈیننس مجریہ 1984ء کے مطابق تیار کریں گی۔ ایسی کمپنیاں جن کا مالی سال 31 دسمبر کو یا اس کے بعد ختم ہوتا ہے وہ نئے قانون کے مطابق اپنے گوشوارے تیا ر کریں گی۔ مراسلہ نمبر 36 ایس ای سی پی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :