ْلاہور پولیس نے ڈکیتی کے دو واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پر 15لاکھ روپے انعام رکھ دیا

منگل 22 نومبر 2016 20:05

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) لاہور پولیس نے شہر میں ہونے والے ڈکیتی کے دو واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پر 15لاکھ روپے انعام رکھ دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابقملت پارک ڈکیتی واقعہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنے والے شخص کو 10لاکھ روپے،گارڈن ٹائون میں کار سوار شہری سے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کرنے پر 05لاکھ روپے کا اعلان دیاجائے گا۔ڈاکوئوں کی نشاندہی کرنے والے افراد ان نمبرز 0307-4449666,0308-7777873, 0300-9553612 پر رابطہ کریں۔نشاندہی کرنے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :