لاہور ہائیکورٹ، معلومات تک رسائی کے قانون کے موثر استعمال کیلئے درخواست

منگل 22 نومبر 2016 20:05

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے معلومات تک رسائی کے قانون کے موثر استعمال کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت اور صوبائی وزارت قانون کو 15 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ معلومات کی فراہمی شہریوں کا آئینی اور بنیادی حق ہے لیکن معلومات تک رسائی کے قانون باوجود معلومات فراہمی تک رسائی نہیں دی جا رہی، درخواست میں بتایا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے دو روز کی تنخواہ قرق کرنے یا پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزاء ناکافی ہونے کی بناء پر قانون کا موثر اطلاق نہیں ہو رہا،درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے غیر موثر ہونے کی وجہ کھربوں کے منصوبے کے بارے میں معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت معلومات کی فراہمی کے قانون میں سزائیں بڑھانے اور قانون کو موثر بنانے کیلئے ترامیم کے احکامات دے ۔

متعلقہ عنوان :