لاہور ہائیکورٹ میںچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی تقرری بارے درخواست

منگل 22 نومبر 2016 20:05

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر ڈاکٹر مختار احمد کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سیدمظاہر علی اکبر نقوی نے اسامہ میمن ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈاکٹر مختار احمد کی چیئرمین ایچ ای سی کی عہدے پر تعیناتی کو چیلنج کیآ ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی آئندہ ہفتہ تک ملتوی کر دی ۔