تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی کی ٹکر سی2 خواتین جاں بحق

منگل 22 نومبر 2016 19:46

تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی کی ٹکر سی2 خواتین جاں بحق
پاکپتن۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ساہیوال رو ڈ چک ہری پور کے قریب تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین جاں بحق جبکہ ایک آدمی شدید زخمی ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ محمدیاسین موٹرسائیکل پر اپنی دوگھریلو خواتین کے ہمراہ ساہیوال رو ڈ چک ہری پور کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکڑ ٹرالی کی ٹکر سے محمدیاسین ، زریں بی بی اور زینب بی بی تینوں شدید زخمی ہو گئے، تینوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں زریں بی بی اور زینب بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :