سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کا پاکستان فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

منگل 22 نومبر 2016 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں وفدنے پاکستان فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا اسلام آباد کی تاجر برادری اورخصوصاً عبدالرئوف عالم سے ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین ہر حال میں اس رشتے کو قائم رکھے گی ،پاکستان فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرئوف عالم نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہدری محمد یٰسین اس شہر کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شیخ عبدالوحید ،سابق نائب صدر انیس عادل ،سابق نائب صدر سعید بھٹی ،سابق سینئر نائب صدر خالد جاوید ،ایگزیکٹوممبر شہزاد احمد صدیقی ،راجہ عبدالمجید ،خالد ملک اور عارف چیمہ سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔