کراچی، فیصل رضا عابدی غیر قانونی اسلحہ کیس ،مجسٹریٹ نے مدعی مقدمہ ،تفتیشی افسر کو 26نومبر کو طلب کرلیا

منگل 22 نومبر 2016 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ سی کلاس کرنے کا معاملہ کھٹائی کا شکار ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ نے مدعی مقدمہ اور تفتیشی افسر کو 26نومبر کو طلب کرلیا ہے ۔تفتیشی افسر نے عدالت میں مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تھا فیصل رضا عابدی سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں ہے تاہم مجسٹریٹ مدعی مقدمہ اور تفتیشی افسر کو 26نومبر کو طلب کرلیا ہے ۔