ایل ڈی اے نے رہائشی پلاٹوں پر قائم ایک کمرشل عمارت مسمار‘چار سربمہر کردیں

منگل 22 نومبر 2016 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز رہائشی پلاٹوں پر قائم غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کر کے ایک عمارت مسمار اور چار سربمہر کر دیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے عملے نے پلاٹ نمبر152بلاک سی ون جوہر ٹائون پر قائم عمارت مسمار کر دی ۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ سوسائٹی کے بلاک سی ون میں پلاٹ نمبر153‘154اور155اور جوہر ٹائون کے بلاک جی فور میں پلاٹ نمبر782پر قائم چار عمارتیں سربمہر کر دیں ۔