امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.6662 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.4162 فیصد سالانہ مقرر

منگل 22 نومبر 2016 16:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکائونٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکائونٹ پر 22 نومبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.6662 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.4162 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پائونڈ میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1484 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8984 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0793 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8293 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :