جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کیلئے فنڈز جاری

منگل 22 نومبر 2016 15:24

سرگودھا۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کی چار جیلوں میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کیلئے جیل انتظامیہ نے قیدیوں کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں، ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے اضلاع جن میں بھکر، میانوالی ، شاہپور اور سرگودھا جیل میں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کیلئے حکومت نے محکمہ جیل خانہ جات کو فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ کے مطابق جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگنے سے نہ صرف قیدیوں کو پینے کا صاف اور میٹھا پانی میسر آئیگا بلکہ قیدیوں کوصاف پانی کی فراہمی سے ہیپاٹائٹس جیسے مرض پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔