یورپی مارکیٹس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ

منگل 22 نومبر 2016 15:12

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) یورپی مارکیٹس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا ۔پیرس مارکیٹ میں دسمبر میں ملوں کو ترسیل کیلئے گندم کے سودے 2.75 یورو بڑھ کر 167.50 یورو فی ٹن طے پائے۔

(جاری ہے)

مارچ کیلئے گندم کے سودے 1.75 یورو اضافے کے بعد 170.75 یورو فی ٹن رہے۔سی ایم ای گروپ کے دسمبر کیلئے یورپی گندم کے سودے 1.50 یورو بڑھنے کے بعد 183 یورو فی ٹن رہے۔ہیمبرگ مارکیٹ میں 12 فیصد پروٹین کی حامل گندم کے جنوری کیلئے سودے پیرس میں مارچ کیلئے سودوں سے 2.5 یورو فی ٹن زیادہ رہے۔