امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

منگل 22 نومبر 2016 15:12

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ ہفتوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کے امکان پر طلب میں اضافہ کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں دسمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودی14سینٹ (5.2 فیصد) بڑھ کر 2.843 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔مارکیٹ میں اس وقت گیس کی یومیہ کھپت 77.4 ارب کیوبک فٹ ہے جو اگے ہفتے 87.4 ارب کیوبک فٹ جبکہ اس سے اگلے ہفتے 91 ارب کیوبک فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :