سرسوں اور کپاس کی مختصر المیعادچھوٹے قدکی حامل اقسام متعارف کر دی گئیں

منگل 22 نومبر 2016 15:05

فیصل آباد۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین نے 15فٹ لمبے جوار کی ورائٹی تیارکرنے کے ساتھ ساتھ یو اے ایف 11سرسوں اور کپاس کی مختصر المیعادداور چھوٹے قدکی حامل ورائٹیاں متعارف کروادی ہیں جن کی جلد حکومتی منظوری سے زراعت کو ایک نئی توانائی میسر آئے گی ۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ کے ترجمان نے بتایا کہ یونیورسٹی نے سیڈ سینٹرکے قیام کے بعد انڈرگریجوایٹ پروگرام میں سیڈ ٹیکنالوجی کا میجر بھی متعارف کروایا ہے جس سے اس شعبہ میں باصلاحیت افرادی قوت میسرہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے عوامل کے ساتھ ساتھ بہترین کوالٹی کا بیج بھی غذائی استحکام کی اہم بنیاد ہے جس کے ذریعے فی ایکڑ متوقع پیداوارممکن بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی ماہرین بین الاقوامی ادارے سمٹ کی معاونت سے گندم کی ہائی بریڈ ورائٹی متعارف کروانے جا رہے ہیں جس سے فی ایکڑ پیداوار کودوگنا کرنے میں مدد ملے گی۔