چینی صوبے ہیبی کو سٹیل کی پیداوار میں کمی کے ہدف میں کامیابی

منگل 22 نومبر 2016 14:49

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) چین کے صوبے ہیبی نے سٹیل کی پیداوار میں کمی کے ہدف میں کامیابی حاصل کرلی۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیبی سب سے زیادہ سٹیل پیدا کرنے والا چینی صوبہ ہے جہاں مجموعی ملکی پیداوار کا چوتھائی حصہ پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی سٹیل کی پیداوار میں کمی کی پالیسی کے تحت ہیبی کو رواں سال سٹیل کی پیداوار میں 14.22 ملین ٹن کمی کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جو اس نے اکتوبر میں حاصل کرلیا۔صوبے میں لوہے کی پیداوار میں بھی 15.79 ملین ٹن کمی کی گئی جو 2016 ء کے پیداوار میں کمی کا 91.48 فیصد ہے۔