برازیل کے قومی بینک کا 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ،18000 ملازمین فارغ ہونے کاا مکان

منگل 22 نومبر 2016 14:49

ریوڈی جنیرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) برازیل کے قومی بینک نے 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 18000 ملازمین فارغ ہونے کاا مکان ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اخراجات میں بچت کیلئے ملک بھر میں 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 18000 سے زیادہ ملازمین فارغ ہونے کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بینک کو 750 ملین ریل کی بچت ہوگی جس سے مجموعی منافع 3.8 ارب ریل (1.12 ارب ڈالر) تک پہنچنے کا امکان ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ بورڈ کا فیصلہ ہے کہ کل 1,09,159 ملازمین میں سے کم از کم 9300 ملازمین کو فارغ کیا جائے جنھیں ملازمت چھوڑنے پر 12-15 ماہ کی تنخواہ دی جائے گی۔