سی پیک کونسل کی وفد کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے ‘خادم حسین

منگل 22 نومبر 2016 14:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے سی پیک کونسل کے دورہ پاکستان کے دوران ریفائنری، کان کنی، سیمنٹ، رئیل اسٹیٹ ،شمسی توانائی و دیگر شعبوں میں اظہار دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اکنام کوریڈور کونسل کے چیئرمین کی قیادت میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے چین کی 100سے زائد کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور 6بڑے صنعتی گروپوں کے نمائندوں کی آئندہ ہفتہ پاکستان میں آمد اور بن قاسم انڈسٹریل پارک میں نئی صنعتوں کا قیام ملک کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کے ٹائیگر بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار ی سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا ۔ ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کے ساتھ پاکستان کو آئی ایم ایف جیسے اداروں سے بھی نجات مل جائیگی۔

متعلقہ عنوان :