چینی کرنسی لاطینی امریکہ میں اہمیت حاصل کرتی جارہی ہے ، ماہرین

چین اور خطے کے درمیان انتہائی قریبی مالیاتی اشتراک عمل چینی کرنسی کی مقبولیت کا باعث ہے

منگل 22 نومبر 2016 14:18

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ آر ایم بی کی عالمگیریت زور پکڑنے کے علاوہ خطے اور ایشیائی ملک چین کے درمیان قریبی مالیاتی اشتراک عمل کی وجہ سے لاطینی امریکہ میں چینی کرنسی آر ایم بی اہمیت اختیار کرتی جارہی ہے ،یکم اکتوبر کو آر ایم بی 10.92فیصد کے وزن کے ساتھ سپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ٹی آر ) نامی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی باسکٹ میں شامل ہو گئی جو کہ بین الاقوامیت کے اس کے پراسس کیلئے ایک انتہائی اہم قدم ہے۔

مقامی تجزیہ کار جارج کیسٹرو نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا ۔آئی ایم ایف کے فیصلے نے ارجنٹائن جیسے ممالک کی معیشتوںپر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں کیونکہ چین امریکہ اور یورپ کی سرمایہ کاری کے بعد ارجنٹائن نے اہم غیر ملکی براہ راست سرمایہ کار ہے ۔

(جاری ہے)

کیسٹرو نے جو کہ ارجنٹائن کے ادارہ تزویراتی منصوبہ بندی ( آئی پی ای ) کے ڈائریکٹر ہیں نے کہا کہ چین ملک زرعی برآمدات کے دوتہائی سے زیادہ کا بھی خریدار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کرنسی کے طورپر آر ایم بی کے استعمال سے ارجنٹائن کی زرعی برآمدات کی رفتار تیزہو جائے گی اور براہ راست سرمایہ کاری کے نتیجے میں ارجنٹائن میں آر ایم بی کی مارکیٹ میں اضافہ ہو گا ۔ایچ ایس بی سی ارجنٹائن کا پہلا بنک ہے جس نے غیر ملکی تبادلوں کیلئے آر ایم بی کے استعمال کی اجازت دی ہے۔بنک کے عالمی تجارت کے سربراہ جوان پیبلو سکاس سیرا نے کہا کہ بنک نے 500ملین آر ایم بی (72.5ملین امریکی ڈالر ) کی 2011ء کے بعد سے 1500سے زائد غیر ملکی آپریشنز کئے ہیں ۔

انہوں نے ارجنٹائن میں گذشتہ ماہ کہا کہ آر ایم بی میں آپریٹنگ سے ارجنٹائن سے درآمد اور برآمد کنندگان کو دیگر فوائد کے علاوہ اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ بہتر طورپر مذاکرات کرنے میں مدد ملتی ہے ، انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بنک (آئی ڈی بی ) بھی لاطینی امریکہ میں آر ایم بی کو بین الاقوامی حیثیت حاصل ہونے کو مثبت سمجھتاہے کیونکہ اس سے تجارت میں سہولت ہو گی اور فنانسنگ کی متبادل لائنز کھلیں گی ۔یہ بات آئی ڈی بی کے نائب صدر الیگزینڈر میرا ڈا روسا نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :