پروین شاکر کا 64 واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائے گا

منگل 22 نومبر 2016 13:11

پروین شاکر کا 64 واں یوم پیدائش پرسوں منایا جائے گا
فیصل آباد۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) خوشبو ، صد برگ ، خود کلامی ، انکار ، ماہ تمام سمیت درجنوں شعری مجموعہ کلام کی مصنفہ ، خواتین کی انتہائی ہر دلعزیز ، پھولوں اور خوشبوؤں کی شاعرہ ، لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پروین شاکر کا64 واں یوم پیدائش 24نومبر بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

پروین شاکر 24 نومبر1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد پہلے وہ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوئیں پھر انہوںنے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ افسر کی حیثیت سے کئی سال تک اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دیئے۔ پروین شاکر نے اپنی لا زوال شاعری میں محبت ، حسن اور عورت کو اپنا موضوع سخن بنایا۔ ان کی شاعری مختلف نشیب و فراز کا شکار رہی ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوںنے اپنی شاعری میں کہیں کرب اورکبھی شگفتگی پر اظہار خیال کیا۔ ان کی شاندر خدمات پر انہیں آدم جی ایوارڈ ، پرایئڈ آف پرفارمنس اور دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ شہروں میں خصوصی تقریبات ، سیمینارز، کانفرنسز، مشاعروں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پروین شاکر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :