تیسری سہ ماہی کے دوران گلینکورے کی جست کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ

منگل 22 نومبر 2016 13:04

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ کی کموڈٹی کمپنی گلینکورے نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی جست کی پیداوار میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران اس کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا جوکہ گروپ کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کئی ماہ قبل معدنی پیداوار میں تعطل کے فیصلے کے بعد پہلا اضافہ ہے۔