ہارون آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی

منگل 22 نومبر 2016 12:21

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء)ہارون آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ۔سماجی و عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ماڈل ہسپتال کا درجہ رکھتا ہے جبکہ اس ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کڈنی سنٹر ، ای این ٹی ،گائنی وارڈ ،ارتھوپیڈک فعال ہوچکے ہیں مگر ان شعبہ جات میں پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہسپتال میں درجہ چہارم کے ملازمین میں قاصد اور مالی کی آسامی بھی خالی پڑی ہوئی ہے ۔ اس سلسلہ میں سماجی و عوامی حلقوں کا کہنا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت بنا کر ماڈل نہیں بنایا جاتا بلکہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں ڈاکٹروں کیساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف مہیا کرنا ہی ماڈل ہسپتال کا درجہ رکھتا ہے ۔سماجی و عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں مکمل پیرا میڈیکل سٹاف کی فی الفور تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔