پا کستان میںدودھ کی پیداوار ی صلا حیت 46.44 ملین ٹن ہے،لائیو سٹا ک

منگل 22 نومبر 2016 12:07

سلانوالی۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) لائیو سٹا ک اینڈڈ یری ڈویلپمنٹ ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ پاکستان لا ئیوسٹا ک کی دولت سے ما لاما ل ہے اس شعبہ کا زراعت کی معیشت میں55.1 فیصد حصہ ہے جو کہ جی ڈ ی پی کا 11.5فیصد بنتا ہے تمام مسائل کے با و جو د لا ئیو سٹا ک کی بڑھوتر ی 4.1فیصد ہے پا کستان میںدودھ کی پیداوار ی صلا حیت 46.44 ملین ٹن ہے اس میں سے 16.13ملین ٹن دودھ گا ئیوں اور 28.69 ملین ٹن دودھ بھینسوں سے حاصل ہوتا ہے جبکہ عا م لو گو ں کے استعما ل کیلئے 37.

(جاری ہے)

47 ملین ٹن دودھ کا 15فیصد ایک جگہ سے دوسر ی جگہ منتقل کر نے کی و جہ سے خراب ہو جاتا ہے 5 فیصد دودھ بچھڑے پیتے ہے دودھ کا 71فیصد حصہ دیہاتی اور 29فیصد شہروں سے دستیا ب ہے پاکستان میں لا ئیو سٹاک بھر پو رتو جہ د ے کر دودھ کا سفید انقلا ب بر پا کیا جا سکتا ہے ایک اندازے کے مطا بق اس شعبہ سے 4کروڑ افراد منسلک ہے پا کستان جا نو روں کی تعدا د کے حوا لہ سے د نیا میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ دودھ کی پیداوار کے حو الے سے پانچویں نمبر پر ہے ا س وقت د نیا بھر میں ہلا ل اشیا ء کی ما ر کیٹ ار بوں ڈا لر سے زا ئد کی صنعت بن چکی ہے اور ا س عا لمی تجا ر ت میں مسلسل وسعت آر ہی ہے پا کستان کی گوشت کی پیداوار ی صلا حیت 3.1ملین ٹن ہے جبکہ ممکنہ طور پر پا کستان 3ارب ڈا لر کا گوشت برآ مد کرنے کی صلا حیت رکھتا ہے بہتر پیداوار صلا حیت کے ذریعے پا کستان یہ گو شت وسط ایشیا ئی ریاستوں مڈ ل ایسٹ ایران ترکی کو برآمد کرکے کثیر زر مبا د لہ کما سکتا ہے