ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

منگل 22 نومبر 2016 11:38

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ
کوالالم پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 1.7 فیصد بڑھ کر 2919 رنگٹ ( 661 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل کل 43561 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو کہ 2015 ء کی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔