یونین کونسل 44ڈھوک کھبہ کے چیئر مین الیاس لالی عارضہ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

پیر 21 نومبر 2016 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما و یونین کونسل 44ڈھوک کھبہ کے چیئر مین الیاس لالی عارضہ قلب بند ہونے کے باعث پیر کے روزانتقال کر گئے مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ رات کمیٹی چوک میں ادا کر دی گئی جس کے بعد ڈھوک کھبہ کے قدیمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں ممتازمسلم لیگی رہنما و سابق ایم پی اے چوہدری تنویر، اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ،ملک افتخار، مسلم لیگ ن میٹروپولیٹن کے صدر سردار نسیم سابق اراکین اسمبلی، انجم عقیل خان ،شکیل اعوان،سجاد خان چوہدری ایازاور اشٹامپ فروش یونین ضلع کچہری راولپنڈی کے صدر ملک وحید اعوان سمیت سیاسی سماجی شخصیات معززین واہلیان علاقہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحوم راولپنڈی کی مقامی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے تھے جو اس سے قبل سابقہ 2بلدیاتی ادوار میں اپنی مقامی یونین کونسل کے ناظم اور کونسلر بھی رہ چکے ہیں ۔