سانحہ گڈانی میں جا ںبحق اور زخمی ہو نے والے افرا د کے لو احقین کوآئندہ چند روز کے اندر فو ری ادائیگی شروع کر دی جا ئے گی ، اکبر حسین درانی

گڈانی کے محنت کشو ں کو بنیا دی سہو لیات کی فراہمی کے لئے حکو متی سطح پرسنجید ہ کو ششیں اور منصوبہ بند ی کی جا ری ہے ، سانحہ گڈانی میں جا ں بحق محنت کشو ں کے لو احقین سے اظہا ر تعزیت اور فا تحہ خو انی کے مو قع پر گفتگو

پیر 21 نومبر 2016 23:31

گڈانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) سانحہ گڈانی کے حو الے سے قائم انکو ائری کمیٹی کے چیئر مین سیکریٹری فنانس اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ سانحہ گڈانی میں جا ںبحق اور زخمی ہو نے والے افرا د کے لو احقین کوآئندہ چند روز کے اندر فو ری ادائیگی شروع کر دی جا ئے گی ، گڈانی کے محنت کشو ں کو بنیا دی سہو لیات کی فراہمی کے لئے حکو متی سطح پرسنجید ہ کو ششیں اور منصوبہ بند ی کی جا ری ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سانحہ گڈانی میں جا ں بحق ہو نے والے محنت کشو ں کے لو احقین سے اظہا ر تعزیت اور فا تحہ خو انی کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ڈی جی ما حو لیا ت کیپٹن (ر) طا رق زہری ، سیکرٹر ی انڈسٹریز محمد نو ر جو گیزئی، سیکرٹر ی لیبر ڈاکٹر کہور خا ن ، کمشنر قلا ت ڈویژن محمد ہا شم غلزئی ، ایم ڈی لیڈا سہیل مرزا ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقا ر علی شا ہ ہا شمی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو طحہ سیلم بھی ان کے ہمراہ تھے ، صوبا ئی انکو ائر ی کمیٹی کے چیئر مین نے کہا کہ گڈانی شپ یا رڈ میں جدید ہسپتا ل کا قیام اسکو ل ، پا رک ، پینے کے صاف پا نی سہو لتو ں کی فر اہمی، اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور CSRکے تحت محنت کشوں کو حفا ظتی سہو لیا ت کی فراہمی انھیں جہا زوں کی کٹا ئی سے متعلق تر بیت دلا نے کے لئے متعلقہ محکموں اور شپ بر یکر ز کے ساتھ ان شرائط پر مشاورت سے فیصلے کئے گئے ہیں ہمیں سا نحہ گڈانی کے بعد شپ بریکنگ میں ہر قسم کی سر گر میوں پر پا بند ی سے محنت کشوں کے بے روزگا ر ہو نے کا بھی احسا س ہے لیکن قیمتی انسا نی جا نو ں کے تحفظ اور آئندہ اس قسم کے سانحا ت کی روک تھا م اور حفا ظتی انتظا ما ت کے حوالے سے متعلقہ محکمو ں اور شپ بریکرز کو قوائد وضوابط کا پا بند بنانے اور سانحہ گڈانی کی انکو ائر ی کے حوالے سے کمیٹی کوجو مینڈیٹ دیا گیا ہے انشا ء اللہ کمیٹی اپنی سفا رشا ت اور ذمہ داران کا تعین کر نے سے متعلق اپنی ذمہ داری قومی فرض سمجھ کر نبھائیگی انہو ں نے شپ بریکنگ کی صنعت سی40ہزار سے زا ئد لو گو ں کا روزگا ر وابستہ ہے اس سا نحہ کے نتیجے میں شپ بریکنگ کی صنعت سے وابستہ مزدور محنت کش خا ندانو ں کا جو نقصان ہو ا ہے ہم سوگوار خا ندانوں کے دکھ در میں شریک ہیں ، لسبیلہ انتظامیہ اور شپ بریکر ز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سانحہ گڈانی کے نتیجے میں جاں بحق افرا د کے لو احقین کو فی کس 15لا کھ روپے زخمیو ں کو ایک لا کھ روپے اور کم زخمیو ں کو 50ہزار روپے معاوضے دیئے جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ سا نحہ گڈانی میں زخمیو ں کے علا ج معالجے کے حو الے سے حکو مت کی جا نب سے جنگی بنیا دوں پر اقدا ما ت کئے گئے ہیں اس وقت سا ت افرا د مختلف ہسپتا لو ں میں زیر علا ج ہیں جن میں گڈانی سے تعلق رکھنے والے تین محنت کش جام غلام قادر گو رنمنٹ ہسپتا ل حب میں زیر علا ج ہیں ، زیر علا ج محنت کشو ں کے ورثا نے علا ج معا لجہ کے حوالے سے حکو متی تعاون پر سیکر ٹر ی فنا نس وچیئر مین انکو ائر ی کمیٹی شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلی بلو چستا ن نو اب ثنا ء اللہ زہر ی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے سانحہ گڈانی کے بعد مشکل گھڑی میں محنت کشوں کو طبی سہو لیا ت کی بر وقت فراہمی یقینی بنا کر مذید قیمتی انسا نی جا نیں بچا کر انسا نیت اور گڈانی کے عوام کو جو خدما ت فر اہم کی ہیں ہم انھیں کبھی فرامو ش نہیں کر سکتے انہو ں نے چیئر مین انکو ائری کمیٹی کو بتا یا کہ گڈانی کے محنت کش اپنے خو ن پسینے کی محنت سے ملکی معیشت کو تر قی اور استحکا م بخشتے رہے ہیں لیکن ہما را گا ئو ں پینے کے صاف پا نی کی سہو لتو ں سے محروم ہے اس موقع پرخاتو ں ممبرمیو نسپل کمیٹی گڈانی وزیراں نے چیئر مین انکو ائر ی کمیٹی کو بتا یا کہ انھیں علا قے میں تر قیا تی کا مو ں کے لئے دس لاکھ روپے فنڈز ملے ہیں جو ہم نے گا ئو ں کے مکینو ں کی مشا ورت سے ایجو کیشن سیکٹر اور دیگر بنیا دی سہو لیا ت پر خرچ کیئے جو کہ ہما ری ضروریا ت کے مطا بق نا کا فی تھے انہو ں نے سانحہ گڈانی میں جا ں بحق اور لا پتہ افرا د کے نام انکو ائر ی کمیٹی کے چیئر مین کو پیش کیئے اس موقع چیئر مین انکو ائر ی کمیٹی نے انھیں یقین دہا نی کرا ئی کہ ان بنیا دی مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل اور تر قی کے عمل میں ان کی شراکت یقینی بنا ئی جا ئے گی ،

متعلقہ عنوان :