چیف سیکرٹری بلوچستان نے تمام صوبائی محکموں سے ڈیپوٹیشن ، کیڈر پوسٹوں پر تعینات نان کیڈراور صوبائی سروسز میں ضم کئے گئے افسران اور ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں

پیر 21 نومبر 2016 23:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) چیف سیکرٹری بلوچستان نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے تمام صوبائی محکموں سے ڈیپوٹیشن ، کیڈر پوسٹوں پر تعینات نان کیڈراور صوبائی سروسز میں ضم کئے گئے افسران اور ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں چیف سیکرٹری بلوچستان کے دفتر سے پیر کو تمام صوبائی محکموں، ڈویڑنل کمشنرز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات پی اینڈ ڈی ، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین بی ڈی اے ، سینئر بورڈ آف ریونیو کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں تمام محکموں سے ڈیپوٹیشن اور کیڈر پوسٹوں پر تعینات نان کیڈر افسران اور ملازمین کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔

مراسلے میں تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ ایسے افسران و ملازمین کی فہرستیں بھی انتیس نومبر تک چیف سیکریٹری بلوچستان کو بجھوائی جائیں جنہیں مختلف سول سروسز میں ضم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یار رہے کہ سولہ نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیپوٹیشن اور کیڈر پوسٹوں پر تعینات نان کیڈر ملازمین اور صوبائی سول سروسز میں ضم کئے گئے افسران کو اپنے اصل محکموں میں بجھوانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آخر بار چار ہفتوں کی مہلت دی تھی اور ریمارکش دیئے تھے عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر ذمہ داران افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا چیف سیکرٹری بلوچستان کے دفتر سے جاری مراسلے میں سپریم کورٹ کے مذکورہ بالا فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ یہ توہین عدالت کا کیس ہے اور سپریم کورٹ نے آخری مہلت دی ہے متعلقہ ملازمین و افسران کی تفصیل کی فراہمی میں لیت ولعل سے کام لیا گیا یا ان کے کیسز چھپائے گئے تو اس کے ذمہ داران انتظامی سیکرٹریز اور محکموں کے سربراہان خود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :