ناقص ٹائلٹ سوپ اور گلیو بنانے والی کیمیکل فیکٹری سر بمہر

پیر 21 نومبر 2016 23:16

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق کی ہدایت پر سرگودھا روڈ پر 5 پلیاں کے مقام پر ناقص ٹائلٹ سوپ اور گلیو بنانے والی کیمیکل فیکٹری کو تاحکم ثانی سیل کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مقامی انچارج ذکاء اللہ خاں نے بتایا کہ عمر کیمیکل طویل عرصہ سے ناقص اور غیر معیاری ٹائلٹ سوپ اور گلیو تیار کر رہی تھی خفیہ اطلاع پر مقامی انچارج نے چھاپہ مار کر اس فیکٹری کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء کو بنانے والے اداروں کے خلاف کارروائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔