سمندری روڈ فیصل آبادگرڈسٹیشن پر دگنی استعداد کے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب جاری، ترجمان فیسکو

پیر 21 نومبر 2016 23:16

فیصل آباد۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)صنعتی صارفین کے بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر فیسکو انتظامیہ ان کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔فیسکو ترجمان نے یہاں بتایا کہ 132کے وی سمندری روڈ فیصل آبادگرڈسٹیشن پر 20/26ایم وی اے پاورٹرانسفارمرز کی جگہ دوگنی استعداد40ایم وی اے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کام کیلئی22 نومبرکو صبح پانچ سے 23 نومبر کی صبح پانچ بجے تک ( 24گھنٹے کیلئے )132 کے وی سمندری روڈ فیصل آباد گرڈاسٹیشن سے نکلنے والے شادی پورہ،ڈی ٹائپ کالونی،سہیل آباد،المعصوم اور وارث پورہ روڈ فیڈرسے برقی رو کی سپلائی منقطع رہے گی۔ دگنی استعداد کے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے گرڈسے نکلنے والے فیڈرز پر لووولٹیج کا خاتمہ ہوگا اورگھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔