گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میںآگاہی واک

پیر 21 نومبر 2016 23:16

فیصل آباد ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ذوآلوجی میں ذوآلوجیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم ماہی پروری ‘‘ کی مناسبت سے گذشتہ روز ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈین کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے کی اور انہوں نے طلباء و طالبات میں جاری پوسٹر مقابلہ جات کا معائنہ بھی کیا اور پوزیشز حاصل کرنے طلبہ میں انعامات و اسناد تقسیم کیں، اس واک میں چیئرپرسن شعبہ ذوآلوجی پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں ،انچارج ذوآلوجیکل سوسائٹی ڈاکٹر سید مخدوم حسین ، فیکلٹی ممبران و طلباء وطالبات نے کثیر تعداد نے آگاہی واک میں شرکت کی۔